پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق روس اور یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 18 روپے اضافیکا خدشہ ہے۔

ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ڈالرپھر175روپے سے تجاوزکرگیا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر ایک بار پھر175روپے سے تجاوز کر گئی. جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.80روپے سے بڑھ کر175.25روپے اور قیمت فروخت174.90روپے سے بڑھ کر175.40روپے پر جا پہنچی.

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالرکی

قیمت خرید 176.50روپے سے بڑھ کر176.70روپے اور قیمت فروخت177روپے

سے بڑھ کر177.20روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس

سے یورو کی قیمت خرید 198.50روپے سے گھٹ کر198روپے اور قیمت

فروخت200.50روپے سے گھٹ کر200روپے پر آ گئی.

تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے اور قیمت فروخت240روپے پر بدستور برقرار رہی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: