روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی قیادت کی جنگ! (حصہ اول)
روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی
روس اور یوکرائن میں زیادہ تر آرتھوڈکس مسیحی آباد ہیں، اور آرتھوڈکس چرچ کے
حوالے سے روس اور یوکرائن صدیوں سے حریف چلے آ رہے ہیں۔ حالیہ تنازع یوکرائن
کے آرتھوڈکس چرچ کی ماسکو سے علیحدگی اور آزادی کے اعلان پر پیدا ہوا جسے اس
کی اجازت قسطنطنیہ کے آرتھوڈکس عیسائیوں کے روحانی سربراہ بارتھولو میواوّل نے دی۔
===> یہ تنازع 6 سو سال پرانا ہے۔
اس اعلان کیساتھ ہی یوکرائن کے آرتھوڈکس چرچ نے ماسکو کے چرچ سے علیحدگی اختیار
کر کے اپنا تعلق دوبارہ قسطنطنیہ ( استنبول ) سے جوڑ لیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب
کا اہتمام بھی کیا گیا۔ آرتھوڈکس عیسائی دنیا میں غلبہ کیلئے قسطنطنیہ اور ماسکو گرجا گھروں
کے درمیان یہ مقابلہ کوئی نئی بات نہیں۔ یہ تنازع 6 سو سال پرانا ہے۔
= پڑھیں = جوبائیڈن انتظامیہ کو درپیش مسائل
قسطنطنیہ کے آرتھوڈکس سرپرست کو دنیا کے 15 آزاد مشرقی آرتھوڈکس چرچز میں سب سے
اہم اور قابل ِاحترام سمجھا جاتا ہے، اگرچہ کیتھولک عیسائیوں کی اکثریت کے باعث آرتھوڈکس
کی اب حیثیت نہیں رہی، اس کے باوجود قسطنطنیہ کے آرتھوڈکس سربراہ کو دنیا میں بہت زیادہ
اختیارات اور مراعات حاصل ہیں۔ چوتھی صدی عیسوی شہنشاہ کونسٹنٹائن (قسطنطین) نے اقتدار
سنبھالنے کے بعد دو اہم فیصلے کئے جس نے دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔
= یہ بھی پڑھیں = تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے…
کونسٹنٹائن نے ایک تو عیسائی مذہب کو رومی سلطنت کا سرکاری مذہب قرار دیدیا۔ دوسرے فیصلے کے تحت کونسٹنٹائن نے رومی سلطنت کا دارالحکومت روم سے بازنطین میں نیا شہر قسطنطنیہ میں لے گئے۔ شہنشاہ کونسٹنٹائن کے بعد پانچویں صدی عیسوی میں روم کے زوال کے بعد رومی قسطنطنیہ عیسائی بادشاہت کا بلا مقابلہ مرکز بن گیا اور قسطنطنیہ عیسائی طاقت کا مرکز بن گیا۔
===> عیسائی دنیا میں بادشاہ کونسٹنٹائن کے فیصلوں نے دراڑ ڈال دی
بادشاہ کونسٹنٹائن کے ان دو فیصلوں نے عیسائی دنیا میں دراڑ ڈال دی۔ ایک فرقہ کیتھولک کہلانے لگا جس کا مرکز روم رہا، جبکہ دوسرا طبقہ آرتھوڈکس کہلایا جسکا مرکز قسطنطنیہ تھا۔ کیتھولک عیسائیوں کی اکثریت مذہبی یورپ میں تھی جبکہ آرتھوڈکس عیسائیوں کی سب سے زیادہ تعداد بازنطین ( موجودہ ترکی ) مشرقی یورپ روس، بیلا روس ، چیکوسلواکیہ ، سربیا، یوکرائن ( اس وقت کے روس) میں تھی۔ اس کے بعد صدیوں تک قسطنطنیہ کے آرتھوڈکس سرپرست نے مذہبی و سیاسی بنیادوں پر روم کیتھولک سرپرست پوپ کی عالمی اتھارٹی کو چیلنج کیے رکھا۔
= ضرور پڑھیں = آئل پرائس معاملہ، انتقام کے راستے پر چلنے سے پہلے
1054ء میں پیٹریاک اور یورپ کے درمیان یہ مقابلہ عیسائیوں کے درمیان باقاعدہ فرقہ بندی پر منتج
ہوا جس نے عیسائیوں کو کیتھولک مغرب اور آرتھوڈکس مشرق میں تقسیم کر دیا۔ قسطنطنیہ نے کئی سال تک عیسائیت کے مرکز کی حیثیت برقرار رکھی، یہاں تک کہ یہ شہر 1553ء میں سلطنت عثمانیہ کے قبضے میں چلا گیا اور عظیم عثمانی بادشاہ سلطان محمد فاتح نے عیسائیوں کے اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قسطنطنیہ کو فتح کر لیا۔
===> خلافت ِعثمانیہ نے قسطنطنیہ کا نام استنبول رکھ دیا، چرچ کا نام برقرار رہا
اہم ترین بات یہ ہوئی کہ خلافت ِعثمانیہ چونکہ مذہبی رواداری کی مثال تھی اور عیسائیوں کو اپنے عقائد پر عمل پیرا ہونے، چرچ کی دیکھ بھال اور عبادت کی کھلی اجازت تھی اسلئے ایک سیاسی حکم کے تحت قسطنطنیہ کا نام تبدیل کر کے استنبول رکھ دیا گیا مگر چرچ نے اپنا اصل نام برقرار رکھا۔ یہ جدید دنیا میں بازنطین کی آخری باقیات کے طور پر اب بھی موجود ہے۔
= مزید پڑھیں = نئی سرد جنگ، امریکہ چین مد مقابل، میدان جنوبی ایشیا
قسطنطنیہ پر مسلمانوں کے قبضے کے بعد ماسکو کے آرتھوڈکس چرچ کی اہمیت بڑھ گئی۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں غاروں کی خانقاہ جو 11 ویں صدی عیسوی میں قسطنطنیہ کے معماروں نے بنائی تھی اسے روس اور یوکرائن میں آرتھوڈکس کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔ ماسکو کے آرتھوڈکس چرچ کی بنیاد 988 عیسوی میں رکھی گئی جب عیسائیت کو کیوان روس کے سرکاری مذہب کے طور پر اپنایا گیا۔
= جانیئے = اسلام،عیسائیت و یہودیت پر مشتمل مذہب ابراہیمی منصوبہ کی حقیقت
کیوان روس اس وقت یوکرائن بیلا روس، روس اور مشرقی یورپ کے کچھ ممالک پر مشتمل تھی۔ کیف روس کی ریاست کا پہلا سیاسی مرکز تھا اور کیوان روس کے چرچ کیف میں تھا۔ قسطنطنیہ کے چرچ کے ماتحت تھا۔ 1230ء کی دہائی کے آخر میں جب کیف کو منگولوں نے محاصرے میں لے لیا تو قسطنطنیہ نے کیف کے چرچ کو شمال میں ماسکو میں منتقل کرنے کی اجازت دیدی۔ 13 ویں صدی میں یہ چرچ کیف سے ماسکو منتقل ہو گیا جو سیاسی طاقت کا طبقاتی مرکز بن گیا۔ 16 ویں صدی تک ماسکو کا چرچ 300 سال تک قسطنطنیہ کی مذہبی اتھارٹی کے تحت رہا۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ،
جتن انتظامیہ
روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی ، روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی
روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی ، روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی
روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی ، روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی
یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس کیخلاف سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹا دیا