T20 ورلڈکپ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری، 2 پاکستانی کرکٹر شامل
دبئی (جے ٹی این پی کے) T20 ورلڈکپ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواران کی فہرست جاری کردی جس میں دو پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے 9 کھلاڑیوں کی نامزدگی کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2 پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان
آئی سی سی کی فہرست میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
بھارت سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی جب کہ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور
ایلیکس ہیلز نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کے لیے فینز کے ووٹس بھی شامل کرے گا۔
T20 ورلڈکپ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف