T20ورلڈ کپ 2024، نیا فارمیٹ جاری، میزبان امریکہ اور ویسٹ انڈیز

دبئی:جے ٹی این پی کے نیوز: T20ورلڈ کپ 2024، نیا فارمیٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ایونٹ کی میزبانی میں 2024ء میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن کیلئے نیا فارمیٹ جاری کر دیا، ایونٹ ناک آئوٹ سے قبل دو مرحلوں میں کام کریگا۔
پانچ پانچ کے چار گروپوں میں سے ہر ایک میں سرفہرست دو ٹیمیں

سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی، جہاں باقی فریقین کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا۔

میزبان ممالک سمیت ٹی ٹونٹی کی ٹاپ 8 ٹیمیں شامل ہونگی

آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں پھر سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

میزبان امریکہ اور ویسٹ انڈیز کیساتھ ساتھ آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونیوالے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں ( ہر سپر 12 گروپ میں ٹاپ چار ) نے 2024ء کے ٹورنامنٹ کیلئے جگہیں حاصل کیں۔

اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا

جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022ء کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔

آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرگئے ہیں،

افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔

پڑھیں : دنیا کے سب سے بڑے فٹبال بوٹ کی رونمائی


2024ء ایڈیشن کیلئے آخری آٹھ مقامات کا تعین علاقائی کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائیگا۔

علاقائی کوالیفائرز میں افریقہ ، ایشیاء اور یورپ کے پاس اہلیت کے دو مقامات ہو نگے،

جن میں امریکہ اور مشرقی ایشیا پیسیفک دونوں خطوں کیلئے ایک جگہ ہوگی۔

آئی سی سی کو یقین ہے کہ زیادہ ٹیموں اور ایک نئے فارمیٹ کیساتھ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا 2024ء ایڈیشن تاریخی لمحات پیش کریگا۔

واضح رہے انگلینڈ نے 13نومبر کو میلبورن کرکٹ گرانڈ میں پاکستان کو

پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

T20ورلڈ کپ 2024، نیا فارمیٹ ، T20ورلڈ کپ 2024، نیا فارمیٹ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: