PSL 7کا آغاز، نیشنل سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا

کراچی (جے ٹی این پی کے) PSL 7 کا آغاز

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ تقریب سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا

میلہ سج گیا ۔تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر

مختصر نظر ڈالی گئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خود تفصیلات بیان کیں اور قومی ہیروز کو

خراج تحسین پیش کیا۔

 

فضل محمود کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید

میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو اس ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈاکیومینٹری

میں 1992 میں عمران خان کی زیر قیادت قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح، 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں

چیمپیئن سے لے کر 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے

یادگار واقعات بھی قید کیے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور، ساوتھ افریقہ نے انڈیا کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

 

اس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ

ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب میں شائقین کا جوش و

خروش اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب سپرسٹار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگاتے ہوئے

ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔

 

اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا

اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام

کو تفریح فراہم کرے گی۔وزیر اعظم کی جانب سے لیگ کے افتتاح کے بعد آتش بازی کے مظاہرے س

ے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

PSL 7 کا آغاز

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: