پاکستانپنجابتازہ ترین

بیٹا پیدا نہ ہونے پرباپ نے7 دن کی نومولود بیٹی کو قتل کر ڈالا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

میانوالی (جے ٹی این پی کے) 7 دن کی نومولود بیٹی قتل

میانوالی میں سفاک باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 7 دن کی نومولود بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے  قتل کر

ڈالا. علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی .

معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر محلہ نور پورہ میانوالی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر نوجوان شاہ زیب نے اپنی

7 یوم کی نومولود معصوم کلی کو پسٹل کا فائر مار کر قتل کر ڈالا اور فرار ہو گیا.

نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور ملزم قاتل باپ کو گرفتار کرنے کیلئے تلاش

شروع کر دی.

شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دے کر عبرت کا مقام بنایا جائے.

دریں اثناء آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود بیٹی کو

قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس.

آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.

سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم.

ڈی پی او میانوالی کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت،

افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ۔

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے