اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 5.9 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) 5.9 شدت کا زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں
5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.

زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا ‘زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی‘
عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ نوشہرہ، شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

اس کے علاوہ مردان، سوات، مانسہرہ، صوابی اور بونیر میں بھی زلزلے کے
جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور شیخوپورہ اور مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جبکہ سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے لرز اٹھا۔

اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسکردو میں
بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا
اور زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی۔

5.9 شدت کا زلزلہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: