تازہ ترینخیبر پختونخوامعیشت،کاروبار

کریم پورہ چیئرمین شپ و الیکشن کمشنر انتخابات ، حبیب اللّٰہ فاتح قرار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور:بیورو چیف/ عمران رشید خان کریم پورہ چیئرمین شپ

Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مشہور و معروف تجارتی مرکز کریم

پورہ بازار میں گزشتہ روز ہونیوالے چیئرمین شپ کے الیکشن میں معروف کاروباری

شخصیت حبیب اللہ 29 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔

حبیب اللّٰہ نے 106 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا

بازار کریم پورہ میں چیئرمین و الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے ہونیوالے انتخابات

میں کل 183 ووٹ پول ہوئے جس میں سے کامیاب امیدوار حبیب اللّٰہ نے 106 ووٹ

لے کر میدان مار لیا جبکہ ان کے مقابلے میں بیس سال سے بلا مقابلہ چیئرمین

منتخب ہونیوالے جلیل اشرف صرف 77 ووٹ ہی لے سکے۔

جیت کی خوشی میں گل پاشی ، پھولوں کے ہار پہنائے ، مٹھائیاں بھی تقسیم

الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجر برادری نے جیت کی خوشی میں مٹھائیاں

تقسیم کیں، اور کامیاب امیدوار کی بازار میں آمد پر گل پاشی کر کے استقبال

کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

نو منتخب چیئرمین تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے، وسیم گل

کامیاب امیدوار حبیب اللّٰہ کے حامی تاجر وسیم گل نے کہا ہے کہ آج کے دن کریم

پورہ بازار سے نہ صرف شخصیت پرستی کا خاتمہ ہوا بلکہ بازار کے تاجروں کو مفاد

پرست ٹولے سے بھی نجات مل گئی ہے۔

= ضرور پڑھیں = تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور کا چیئرمین کون؟،

وسیم گل المعروف (گل ٹریڈرز) نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حبیب اللّٰہ بلا تفریق

تاجروں کے مسائل اور کریم پورہ بازار کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

بازار کی تاجر برادری کو کبھی مایوس نہیں کرونگا، نو منتخب چیئرمین

اس موقع پر نو منتخب چیئرمین حبیب اللّٰہ نے بازار کی تاجر برادری کا شکریہ ادا

کیا اور کہا کہ وہ نئی آنیوالی کابینہ کو تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے متحرک

رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ،

جتن انتظامیہ

کریم پورہ چیئرمین شپ ، کریم پورہ چیئرمین شپ ، کریم پورہ چیئرمین شپ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے