خواجہ اجمیری عالمی تصوف کانفرنس کا داتا دربار میں انعقاد
لاہور (جے ٹی ای پی کے) خواجہ اجمیری عالمی تصوف کانفرنس
خواجہ معین الدینؒ، بر صغیر میں سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی،
فلاحی معاشرے کی تشکیل کے موید اور بین المذاہب مکالمہ کے امین تھے۔
انتہا پسندی، تشدّد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیاء کے طرز زیست سے اکتساب فیض وقت کی اہم ضرورت ہے،
پنجگوراور نوشکی میں فورسز حملے دہشت گردی ہیں، جن کی مذمت کی جاتی ہے۔
پاک فوج کے شہداء اور ارضِ پاک کے محافظین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
محراب و منبر اور سجادہ و مصلی دفاعِ وطن کے تقاضوں کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت مستعد اور سرگرم ِ عمل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار’’ خواجہ اجمیری عالمی تصوف کانفرنس‘‘ کے بین الاقوامی مندوبین،
انٹر نیشنل سکالرز، مشائخ، سجاد گان اور سادات کرام نے داتاؒ دربار میں منعقدہ
’’ عالمی کانفرنس‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اوقاف صاحبزادہ سیّد سعید الحسن شاہ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،
چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل خواجہ قطب الدین فریدی،علی جعفر روناس(ایران)،
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک
الشیخ فضل بن محمد القیر وانی التونسی(تیونس)،صدر انٹرنیشنل یونین آف اسلامک صوفی ازم الدکتور
الشیخ مازن طاہر الشریف جامعہ الزینونیہ (تیونس)، سجاد میر ممتاز کالم نگار،
خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے اپنے خطبات اور مقالات میں کہا کہ
برصغیر پاک و ہند میں قافلہء شریعت و طریقت و معرفت کے امام،
حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی ذات گرامی، بلا شبہ اْن او لوالعزم اور برگزیدہ ہستیوں میں سے اہم ترین ہیں،
جنہوں نے بر صغیر کو اسلام کے نور سے منور کیا اور
ظلمت و جہالت اور شرک و معصیت کی تاریکیوں میں محبت، انسان دوستی،
رْشدو ہدایت، نیکی، تقویٰ اور ایثار و بھائی چارے کی شمع فروزاں کی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
آپ نے اپنے اخلاق و کردار اور افعال و اعمال کے ذریعہ اسلام کی عملی تعبیر
اس انداز سے لوگوں کے سامنے پیش کی، جس سے لوگ جوق در جوق حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔
خواجہء خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے طرزِ زیست
اور اسلوب ِ احیات سے روشنی حاصل کرنے والوں نے دین کی تبلیغ اور ترویج کے لئے
دینی اور اسلامی مراکز قائم کیے اور اپنی زندگیوں کو اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف کردیا۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی ذات اور آپؒ کی تعلیمات علم و حکمت کا ایک بے بہا خزانہ ہے۔
اہلِ علم آپ کے افکار و تعلیمات سے علم و عرفان کے موتی چْنتے اور اپنی زندگیوں کو نورِ معرفت سے بہرہ مند کرتے ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی نشست میں ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار خالد محمود سندھو،
الہجویر فاؤنڈیشن کے طارق محمود جاوید،شیخ محمد سعید، منیجر داتا دربار شیخ محمد جمیل،
ابوالخیر زوار حسین نعیمی،قاری سیّد صادقت علی شاہ اور الحاج سرور حسین نقشبندی
سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانوں میں کانفرنس کا سووینئر اور کتب بھی تقسیم ہوئیں۔
کانفرنس کا دوسرا سیشن کل 5 فروری(ہفتہ)10:30 بجے دن ہجویر ی ہال داتا دربار میں منعقد ہوگا.
خواجہ اجمیری عالمی تصوف کانفرنس