حجراسود کا بوسہ ممنوع قراردے دیا گیا،مسلمانوں کے دل افسردہ
لاہور (جے ٹی این پی کے) حجراسود کا بوسہ ممنوع قرار
پانچ دن قرطینہ کے پل صراط سے گزر کر عمرہ کے لئے حرمین شریفین جانے والے بھی افسردہ،
غلاف کعبہ کو پکڑ کر خانہ کعبہ سے چمٹ کر مانگنے میں جو مزا ہے اس سے محروم کر دیا گیا ہے۔
حجر اسود کا بوسہ، حطیم میں نوافل اور ملتزم سے سینہ لگا کر اﷲ سے مانگنے میں سرور آتا تھا اب نہیں آ رہا۔
مقام ابراہیم کو دیکھتے ہوئے طواف کے ہر چکر میں خانہ کعبہ کو چھونے،
رکنِ یمانی کو ہاتھ لگانے سے طواف بار بار کرنے کو جی کرتا تھا،
اب عمرہ کے لیے گراؤنڈ فلور پر ایک طواف وہ بھی خانہ خدا سے دور کرنا،
عمرہ کرنے کے باوجود تشنگی باقی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک
دوسرا طواف کرنا ہو تو اس کے لئے فسٹ فلور، سیکنڈ فلور چار کلو میٹر کا طواف ہر بندے کے بس میں نہیں ہے،
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب کے ایس او پیز کی پابندیوں میں عمرہ کے بعد کے تاثرات،
امت مسلمہ سے حرمین شریفین کی پابندیاں ختم کرانے کے لئے خصوصی دُعاؤں کی درخواست۔
حجراسود کا بوسہ ممنوع قرار
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں