پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام سے کیا وعدہ ، تاریخی "ڈی ہیف برج” توڑنے پر تیار

واشنگٹن ( جے ٹی این پی کے نیوز ) پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام

پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام سے کیا وعدہ، تاریخی ’’ ڈی ہیف برج‘‘ توڑنے پر تیار ہو گئی۔ یہ فیصلہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بانی ایمازون جیف بیزوز کی اپیل پر کیا گیا ہے۔

پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام سے کیا وعدہ ، تاریخی "ڈی ہیف برج" توڑنے پر تیار

کیونکہ ایمازون کے بانی جیف بیروز دنیا کی سب سے بڑی کشتی کے مالک بن گئے ہیں۔ ان کی کشتی جہاں تیار ہو رہی ہے وہاں سے منتقلی کیلئے تاریخی برج  ( پُل ) رکاوٹ بن رہا ہے۔ جس کا حل پل کو توڑ کر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید دلچسپ و عجیب و غریب خبریں ( == پڑھیں ==)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 417 فٹ بڑی یاٹ جسے وائے 721 کا نام دیا گیا ہے۔ اس یاٹ کی مالیت 40 کروڑ برطانوی پاﺅنڈز ہے۔ یاٹ نیدر لینڈ کی شپ یارڈ اوشیانو میں تیار کی جا رہی ہے۔ اسے کھلے سمندر میں لانے کیلئے شہر روٹرڈیم سے گزارنا ہو گا جہاں کا تاریخی ڈی ہیف برج اس کے راستے میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

=-= 1927ء میں بنائے گئے پُل کی تعمیر نو 2017ء میں ہوئی

برج سے 40 میٹرز سے زیادہ بلند چیز کو گزارنا ممکن نہیں۔ پل کی تعمیر نو 2017ء میں ہوئی تھی-
اس وقت مقامی کونسل نے وعدہ کیا تھا دوبارہ اس کو توڑا نہیں جائے گا۔
مگر ڈچ میڈیا کے مطابق اس وعدے کو جیف بیزوز کی یاٹ کو گزارنے کیلئے توڑا جا رہا ہے۔
پل کے توڑنے اور دوبارہ جوڑنے کے اخراجات ایمازون کے بانی چیف بیروز ادا کریں گے۔

پل کو 1927ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی تعمیر نو 2014ء تا 2017ء تک جاری رہی۔ شپ یارڈ اور جیف بیزوز نے مقامی کونسل کو قائل کر لیا کہ یاٹ کو گزارنے کیلئے پل کو پھر سے توڑا جائے۔

=-= مقامی کونسل کو تاریخ دانوں اور شہریوں کی مخالفت کا سامنا

کونسل نے درخواست پر اتفاق کیا حالانکہ اسکو مقامی تاریخ دانوں اور شہریوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔
شپ یارڈ میں اس منصوبے پر کام کرنیوالی ٹیم کے سربراہ مارشیل والورینز نے کونسل کے فیصلے کو سراہا ہے-
انکا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں- توقع ہے پل کے صرف اوپری حصے کو الگ کرنے سے کام ہو جائیگا۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،

جتن انتظامیہ
پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام ، پیسہ بولتا ہے، ڈچ کونسل عوام

امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: