تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور کا چیئرمین کون؟، فیصلہ آج
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور
تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور
پشاور کے مشہور و معروف تجارتی مرکز کریم پورہ بازار کی چیئرمین شپ کیلئے الیکشن آج ہوں گے۔
چیئرمین شپ کیلئے دو امیدوار مدمقابل ہیں، کون بنے گا چیئرمین فیصلہ آج ہو جائیگا۔
امیدواروں میں دو دہائیوں سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونیوالے محمد جلیل اشرف ہیں۔ اور ان کے مدِ مقابل معروف کاروباری شخصیت حبیب اللہ (شاہ جی) ہیں۔
دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹنگ آج 4 فروری 2022 کو بعد از نماز جمعہ فارورڈ ہائی سکول میں ہو گی۔
بیس سال سے خدمت کرتے آ رہے ہیں، محمد جلیل اشرف
امیدوار محمد اشرف جلیل نے کہا انہیں بیس سال سے تاجر برادری بلا مقابلہ منتخب کرتی رہی ہے۔
اس مرتبہ تاجر برادری کے اصرار پر اس عہدے پر الیکشن کرایا جا رہا ہے، جسے کھلے دل سے تسلیم کیا۔ اصل مقصد خدمت کرنا ہے۔ گزشتہ دور میں بھی بازار اور یونین کی خدمت کی ۔ آئندہ بھی بازار کی تاجر برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
تاجر برادری کی خدمت نصب العین ہے، حبیب اللّٰہ
مدِ مقابل چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار حبیب اللّٰہ سے جب ’’ جتن نیوز اردو ‘‘ نے بات چیت کی تو انہوں نے کہا تاجر برادری اب تبدیلی کی خواہاں ہے ۔
تاجروں کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں۔ اسی بازار کریم پورہ کا پرانا رہائشی ہوں، یہاں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔
تاجروں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں۔ سابقہ سرپرست اور کابینہ گزشتہ بیس سالوں سے بازار میں نکاسی آب تک کا مسئلہ حل نہ کرا سکے۔ دیگر مسائل سے بھی مسلسل چشم پوشی کی جاتی رہی۔
شفاف الیکشن کے انعقاد کیساتھ ساتھ نئی منتخب ہونیوالی کابینہ کو مسائل کے حل کیلئے متحرک کریں گے۔ سابق چیئرمین اور صدر نے تاجروں کے مسائل پس پشت ڈال کر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کو تریج دی، جس سے آج کریم پورہ بازار مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔
صفائی کا ناقص انتظام اور سکیورٹی سمیت دیگر مسائل سر فہرست ہیں۔ ہمارا کام بلا تفریق دکاندار کو عزت دینا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ پُر امید ہیں آج جیت انہی کی ہو گی، کیونکہ بازار کریم پورہ کے غیور تاجروں نے انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وہ بازار کے تاجروں ہی کے اصرار پر میدان میں اترے ہیں۔
جنرل سیکرٹری مبشر حسین کی مکمل تعاون کی یقین دہانی
بازار کریم پورہ نمبر ون کے سابقہ جنرل سیکرٹری مبشر حسین نے امیدوار برائے چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللّٰہ کی بھرپور حمایت و مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ کامیاب ہو کر شفاف الیکشن کا انعقاد اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
مسائل سے نکلنے کیلئے حبیب اللّٰہ کو میدان میں اتارا، بزرگ تاجر
اس موقع پر بازار کے دیگر تاجروں نے بھی اظہار خیال کیا، بزرگ تاجر حاجی بابا نے جے ٹی این پی کے (جتن نیوز اردو ) سے گفتگو میں کہا بازار کریم پورہ کی تاجر برادری گوں نا گوں مسائل کے گرداب میں گِھر چکی ہے۔
مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کریم پورہ کے تاجروں نے حبیب اللہ کا انتخاب کیا ہے، دکانداروں سے اپیل کرنا ہوں حبیب اللہ کو کامیاب کرائیں وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، تاجر اب تبدیلی چاہتے ہیں، وسیم گل
معروف تاجر وسیم گل (گل ٹریڈرز) نے بات چیت میں کہا کریم پورہ بازار کی تاجر برادری تبدیلی چاہتے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے اب نئے لوگوں کو خدمت کا موقع دینا ہو گا، تاکہ ان کے مسائل میں خاطر خوا کمی واقع ہو۔
صفائی کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے، بلکہ یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ جس کی انہوں نے کچھ یوں مثال دی کہ آبادی بڑھنے
کے باوجود انگریز کے دور میں تعمیر ہونیوالی نالی کی مزید کشادگی اور توسیع کی بجائے مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث نالیاں ابل پڑتی ہیں۔ غلیظ پانی پھیل جاتا ہے اور کریم پورہ بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔
ایسے میں بازار سے گزرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ ایسی صورت حال دکاندار اور گاہک دونوں کیلئے شدید ذہنی کوفت و اضطراب کا سبب بنتی ہے۔ تاجر وسیم گل نے مسائل حل کیلئے حبیب اللّٰہ کی خدمات حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
بیس سال میں تاجروں کے مسائل حل نہ ہو سکے، ہدایت الرحمان
بازار کے تاجر حاجی ہدایت الرحمان خان نے نے انکشاف کیا کہ کریم پورہ بازار کی نام نہاد لیڈر شپ اور یونین بیس سالوں کے عرصے میں تاجروں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکی۔
یونین کے لیڈر کا کام بہترین حکمت عملی کے تحت مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے۔ تاہم سابق چیئرمین اس اہم ذمہ داری سے قاصر رہے۔ ھم فیصلہ کر چکے ہیں کہ حبیب اللّٰہ کو کامیاب کرائیں گے۔
حبیب اللّٰہ کی جیت مفاد پرست ٹولے کی شکست ہے، حاجی ضیاء
تاجر ضیاء الدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا آج دکاندار حق رائے دہی کے استعمال کر کے حبیب اللہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر مفاد پرست ٹولے کو بدترین شکست سے دوچار کریں گے۔
آج شخصیت پرستی کے خاتمے کا دن ہے، نوجوان تاجر اسجد
نوجوان تاجر اسجد نے جتن نیوز اردو سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اب وقت بدل چکا ہے۔ تاجر برادری اپنے حقوق کے حصول کیلئے آئینی طریقے سے مفاد پرستوں کی حکمرانی کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔
بازار کے تاجروں کی عزتِ نفس کی بحالی اور مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھنے والے اپنے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔ آنیوالے وقت میں خدمت کے ذریعے تبدیلی کے ثمرات سے تاجر مستفید ہوں گے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور ، تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور ، تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور
پشاور پریس کلب انتخابات ،ایم ریاض صدر،شہزادہ فہد جنرل سیکرٹری منتخب