اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو43 رنز سے شکست دے دی
کراچی (جے ٹی این پی کے) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست
پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز
سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دسواں میچ کھیلا گیا،
جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں پی ایس ایل کی نصف سنچری بنائی۔
بعد ازاں ایلکس ہلز 55 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ تھے جو 102 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے،
انہوں نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،
بعد ازاں کپتان شاداب خان وکٹ پر آئے جو صرف 9 رنز بنا کر محمد نواز کاشکار بنے،
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک
یوں 136 پر یونائیٹڈ کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد اعظم خان وکٹ پر آئےجنہوں نے کولن منرو کا بھرپور ساتھ دیا،
منرو نے جارحانہ نصف سنچری مکمل کی، 229 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کےنقصان پر 229 رنز بنائے، کولن منرو 71 ، اعظم خان 65 اور اسٹرلنگ 58 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز دو جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز احسان علی اور عبدالبنگلزئی نے کیا،
اوپنرز نے اسکور 54 تک پہنچایا تو عبدل بنگلزئی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،
جیمز ونز 55 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی احسان علی تھے جو 50 رنز بنا کر 71 کے مجموعی اسکورپر آوٹ ہوئے،
اس کے بعد بین ڈکٹ 85، افتحار احمد 96 اور سرفراز احمد 97 کے مجموعی اسکورپر پویلین لوٹے۔
شاہد آفریدی شاداب خان کی گیند پر صرف چار رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔
شاداب خان نے چار اوورزمیں 28 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، جن میں احسان علی، سرفراز احمد، بین ڈکٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آخری تین کھلاڑی 186 کے مجموعی اسکور پرآوٹ ہوئے،
جن میں محمد نواز 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست