مقبوضہ کشمیرمیں قائداعظم ،عمران خان،آرمی چیف کے پوسٹر چسپاں

سرینگر(جے ٹی این پی کے) مقبوضہ کشمیر قائد اعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیرمیں ایک بار پھر قائد اعظم محمد علی جناح،عمران خان

اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 

ہرسال 5 فروری کوپاکستان ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر سے قبل 

 مقبوضہ وادی کشمیر کےمختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں۔

 

سرینگر سمیت وادی کے بیشتر حصوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں تمام 

 بین الاقوامی فورموں پرکشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر  پاکستان 

کے عوام، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ ادا کیا گیا ہے۔

پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے 

 کشمیری عوام کےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پہلی مرتبہ 5فروری 1991کو منایا گیا جب پاکستان کی پوری

  سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام

  کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر قائد اعظم عمران خان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: