مزید 42 مریض کورونا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کورونا کے سامنے زندگی کی بازی
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر آگیا،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 42مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 830 کیسز سامنے آئے ہیں،
مزید 7 ہزار 839 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 372 کورونا وائرس کےمریض انتقال کر چکے ہیں.
ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 72 زیرِعلاج مریضوں میں سے 1 ہزار 590 کی حالت تشویشناک ہے،
13 لاکھ 12 ہزار 819 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 786 ٹیسٹ کیئے گئے، کْل 2 کروڑ 51 لاکھ 94 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 54 ہزار 125 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک
اب تک کْل 17 کروڑ 74 لاکھ 83 ہزار 355 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں.
8 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار 781 افراد کی مکمل ویکسینیشن . 25 لاکھ 75 ہزار94افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
کورونا کے سامنے زندگی کی بازی
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں