پنجگوراورنوشکی میں 15 دہشت گرد مارے گئے، شیخ رشید
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پنجگورنوشکی 15 دہشت گرد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کی۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کےجوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اورپنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا،
وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے،
جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کےچار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے،
پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
ہماری سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں،
دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
پنجگورنوشکی 15 دہشت گرد
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں