کے پی بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ ،13 فروری کو 221 سٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان
پشاور( بیورو چیف: عمران رشید خان ) کے پی بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شامل 12 اضلاع میں ری پولنگ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 12 اضلاع کے 221 پولنگ اسٹینز پر ری پولنگ 13 فروری کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اعلان کردہ پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات ہونے کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی، اور اب ری پولنگ کرائی جا رہی ہے۔
= پڑھیں = پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر بنے عوامی نمائندوں کیلئے مثال
ریپولنگ ان سٹیشنز پر ہو گی، جہاں الیکشن مواد، پولنگ ریکارڈ، بیلٹ بکس چھینے گئے،سٹاف کو اغواء،یرغمال بنایا گیا۔
پشاور کے 1، نوشہرہ 2، خیبر کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی، جب کہ مردان کے 3، کوہاٹ درہ آدم خیل کے تمام 54 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
پولنگ ان نشستوں پر بھی ہے جہاں امیدوار انتقال کر گئے تھے، جب کہ 6 پولنگ سٹیشن کے کیسز ابھی عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہو گا۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
=-= ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم میں تیزی آ گئی
بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں شامل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم عروج پر ہے۔
جہاں ہر گزرتے دن مہم میں تیزی، کارنر میٹنگز، رابطہ عوام مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
اب تک کے اندازوں کے بعد تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو برتری حاصل ہے۔
مہم کی براہ راست نگرانی وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کر رہے ہیں۔
اور وفاقی وزیر متعدد علاقائی گروپوں کی حمایت حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے کہا ہے علی امین خان گنڈہ پور ڈیرہ اسماعیل خان میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ان کے بغیر انتخابی مہم ممکن ہی نہیں۔ اور ان کی شخصیت کی سحر آنگیزی ہی تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کا باعث بنے گی۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
کے پی بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ ، کے پی بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ ، کے پی بلدیاتی الیکشن پہلا مرحلہ
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ ، کپتان عمران خان کا بڑا فیصلہ