بی آر ٹی منصوبہ بنا پاکستان اور خیبرپختونخوا کیلئے ایک اور اعزاز کا باعث

پشاور(بیورو چیف: عمران رشید خان) بی آر ٹی منصوبہ بنا پاکستان

Imran Rasheed

پشاور میں قائم تھرڈ جینیریشن بی آر ٹی منصوبہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کیلئے ایک اور اعزاز کا باعث بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم پاکستان کا پہلا تھرڈ جینیریشن بی آر ٹی منصوبہ وطن عزیز پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کیلئے ایک اور اعزاز کا باعث بن گیا ہے۔

= پڑھیں = بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اہل پشاور کیلئے بڑی خوشخبری

بی آر ٹی پشاور 9 فروری کو سسسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ 2022ء وصول کرے گا،

جب کہ ایوارڈ کی تقریب واشنگٹن ڈی سی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں منعقد کی جائے گی ۔

=-= ایوارڈ کا سبب صنفی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم

مزکورہ ایوارڈ بی آر ٹی کو سٹیٹ آف دی آرٹ صنفی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم ہونے کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔

اس امر کا اعلان ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا گیا۔

سایٹ پر شائع شدہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ پشاور ایوارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے 3 شہروں میں ایک ہے۔

=-= بی آر ٹی پشاور سے روزانہ آڑھائی لاکھ مسافر مستفید ہوتے ہیں

بی آر ٹی پشاور یومیہ ڈھائی لاکھ سے زائد مسافروں کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی کے تعمیر کے دوران کئی ایک سکینڈلز بھی سامنے آئے۔

جن میں منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سمیت لاگت میں کئی گنا اضافہ شامل ہیں۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،

جتن انتظامیہ 

بی آر ٹی منصوبہ بنا پاکستان , بی آر ٹی منصوبہ بنا پاکستان 

=-= خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں ( =-= پڑھیں =-=)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: