پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ ، کپتان عمران خان کا بڑا فیصلہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور ( بیورو چیف: عمران رشید خان ) خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ

Imran Rasheed

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز 2 کیلئے خود ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان منتخب ناموں کی فہرست وزیر اعظم  عمران خان کو دیں گے۔

آئندہ مرحلے میں، خودامیدواروں کا فیصلہ کرونگا، عمران خان

معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ایم پی ایز ، پارٹی عہدیدار 3 ، 3 نام تجویز کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان منتخب ناموں کی فہرست وزیر اعظم عمران خان کو دیں گے۔

جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ کا فیصلہ خود وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

وزیر اعلی کے پی محمود خان نے ایم پی ایز کو ہدایت دی ہے کہ پہلے فیز کی غلطیوں سے سیکھ کر دوسرے فیز میں نہ دہرائی جائیں۔ عوام کے ان مسائل کا سدباب ہونا چاہے۔

=-= بلدیاتی انتخابات فیز ٹو، لوئر دیر میں تیاریاں مکمل

لوئر دیر میں بلدیاتی انتخا بات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تیا ریاں مکمل کرنے سے متعلق مقامی ہوٹل میں 26 ریٹرنگ آفیسرز کی تربیت کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

=-= ورکشاپ میں اعلیٰ حکام کی شرکت

ورکشاپ میں الیکشن کمیشن کے صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالقادر ، ملا کنڈ ڈویژن کے ریجنل ڈائریکٹر محمد ندیم ، الیکشن کمشنر لوئر دیر محمد اقبال تنولی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عبدالولی خان ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر طاہر علی خٹک ، ڈی ایف او لوئر دیر راشد خان ، محکمہ سوشل ویلفئیر کے محمد نثار خان ، ٹی ایم اے تیمرگرہ کے ٹی او آر حنیف الرحمان ، ٹی ایم او بلامبٹ اقبال حسن سمیت لوئر دیر کے مختلف محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

= ضرور پڑھیں = پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز کا عمران خان کو کرارا جواب

اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرنگ آفیسر کو الیکشن سے متعلق تربیت اور ہدایات دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا لوئر دیر میں بلدیاتی انتخابات کی تیا ریاں مکمل ہیں۔

بلدیاتی امیدوار 4 فروری سے ریٹرنگ آفیسر سے کاغذات حاصل کر سکیں گے،

7 سے 11 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کر ائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا تحصیل چیئرمین شپ کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کیلئے 30 لاکھ جبکہ ویلج کونسل چیئرمین کے امیدوار 50 ہزار روپے خرچ کر سکیں گے۔

=-= بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی بریفنگ

الیکشن کمیشن حکام نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی بتایا کہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ و دیگر وزراء کی بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پابندی ہو گی۔

خلاف ورزی کے صورت میں انہیں وارننگ اور پچاس ہزار روپے جر مانہ کیا جائیگا،

نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور افتتاح پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ ، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ

وقت نے ثابت کردیا پچھلے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی: فضل الرحمان

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے