سبی ، بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک

سبی (جے ٹی این پی کے) 4 ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے.

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا.

شہید اور زخمی ہونیوالے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا.

زخمی ہونیوالے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا

اور سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اس وقت پھٹا

جب معمول کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایف سی اہلکار اس علاقے سے گزر رہے تھے۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ماضی میں بھی سانگان اور اس کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم

عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

بم دھماکہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: