331اراکین اسمبلی اور سینیٹرالیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام

الیکشن کمیشن میں اثاثوں

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جمع نہ کروانے

والے اراکین صوبائی اسمبلی و پارلیمنٹ کے ناموں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق

331ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام ہو گئے ،سینیٹ کے 17، قومی اسمبلی کے

102،پنجاب اسمبلی کے 127،سندھ اسمبلی کے 31،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 40اور بلوچستان اسمبلی

کے 14 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں ، تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں ، فواد چوہدری

،انجینئر خرم دستگیر،فرخ حبیب،شاہد خاقان عباسی ، حماد اظہر ،فہمیدہ مرزا،خالد مقبول صدیقی، قاسم

خان سوری، سردار اختر مینگل ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آغاسراج درانی وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا محمود خان بھی شامل ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ

کرانے والے ارکان کی رکنیت 16جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن

کمیشن نے سال 2020-21 کے لئے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان

پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کے ارکان کے ناموں کی تفصیلات جاری کردیں ۔ جس کے مطابق قومی

اسمبلی کے 342میں سے 240ارکان نے اپنی تفصیلات جمع کروائیں جبکہ102اراکین تفصیلات جمع

نہ کراسکے ۔ سینیٹ کے 100ارکان میں سے 17ارکان اپنی تفصیلات جمع نہ کرا سکے

جبکہ83اراکین نے تفصیلات جمع کرادیں ۔ پنجاب اسمبلی کے 127،سندھ اسمبلی کے

31،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 40اور بلوچستان اسمبلی کے 14ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا

سکے ۔ تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے اراکین میں سینیٹر میاں رضا ربانی ، مصدق ملک

، انوار الحق کاکڑ،مولا بخش چانڈیو اور فروغ نسیم بھی شامل ہیں ۔قومی اسمبلی کے تفصیلات جمع نہ

کروانے والے ارکان میں صالح محمد، نور عالم خان ، نورالحق قادری ، صداقت علی خان ، راجہ

پرویز اشرف، فواد چوہدری ،انجینئر خرم دستگیر،فرخ حبیب،شاہد خاقان عباسی ، حماد اظہر ،فہمیدہ

مرزا،خالد مقبول صدیقی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سردار

اختر مینگل اور حنا ربانی کھر بھی شامل ہیں۔تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین پنجاب اسمبلی

میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، خواجہ عمران نذیر،سردار اویس لغاری اورعظمیٰ بخاری بھی

شامل ہیں جبکہ تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین سندھ اسمبلی میں آغاسراج درانی اور فردوس

شمیم نقوی بھی شامل ہیں ۔تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین خیبرپختونخوااسمبلی میں وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا محمود خان ، شوکت علی اور شہرام خان سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی

کے اراکین سردار یار محمد رند،سلیم احمد اور احمد نواز سمیت دیگر نے بھی تفصیلات جمع نہیں

کرائیں۔

الیکشن کمیشن میں اثاثوں

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: