اسلام آبادبلوچستانپاکستانتازہ ترین

29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جسٹس جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھا کر پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان بن جائیں گے، بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کی جسٹس قاضی فائز عیسی سے انصاف اور خصوصا بلوچستان کیساتھ ناانصافیوں کے خاتمے و سدباب کی توقعات وابستہ ہیں۔

جون 2023 میں بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جون 2023 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت ریٹائرمنٹ کی مدت کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز 16 ستمبر 2023 کو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

قاضی فائز عیسیٰ کا خاندانی پس منظر

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان کے دارالحکومت

کوئٹہ کے شمال میں واقع ضلع پشین کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پشین میں 26 اکتوبر 1959 کو

پیدا ہوئے۔ پشتون قوم کی ذیلی شاخ بارکزئی ( دُرانی ) قبیلے سے تعلق رکھنے والے جسٹس

قاضی فائز عیسیٰ کے دادا قاضی جلال الدین انیسویں صدی میں قندھار میں قاضی تھے،

جو بعد ازاں اپنے ہی قبیلے کے برسر اقتدار شاہ افغانستان امیر شیرعلی خان بارکزئی سے

اختلافات کی وجہ سے مستقل طور پر پشین شہر منتقل ہوئے۔ قاضی جلال الدین بلوچستان کی ریاست قلات کے وزیر اعظم بھی رہے۔

والد قاضی محمد عیسیٰ کا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے تعلق

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے والد قاضی محمد عیسیٰ اور تایا قاضی محمد موسیٰ نے انگلستان سے تعلیم حاصل کی۔

قاضی محمد عیسیٰ بلوچستان کے پہلے بیرسٹر اور چچا پہلے کمرشل پائیلٹ بنے۔

قاضی محمد عیسیٰ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے

اولین صوبائی صدر اور قائد اعظم ؒ کے سب سے معتمد اور قریبی ساتھی رہے۔

قاضی عیسیٰ کی دعوت پر قائد اعظم ؒپشین شہر بھی تشریف لائے اور ان کے ہاں مقیم رہے۔

قیام پاکستان کے بعد قاضی محمد عیسیٰ 1951 سے 1953 تک برازیل میں پاکستان کے سفیر رہے۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لندن سے اپنی بار ایٹ لاء کی تعلیم کی تکمیل کے بعد

1985 میں کراچی سے اپنی وکالت کا آغاز کیا اور 1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔

قاضی فائز عیسیٰ بحثیت وکیل و منصف

آپ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار کے رکن رہے،

2009 سے 2014 تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

2014 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔

تین نومبر 2007 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور

ججز سے نیا حلف لینے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے

ججز کے سامنے بطور وکیل پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تین نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے اقدام کو کالعدم

قراردینے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام ججز کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا

تھا جس کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس قاضی

فائز عیسیٰ کو براہ راست پانچ اگست 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا تھا۔

پانچ ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر ہوئے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پانچ ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیا گیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی

جانب سے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کے الزام پر صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا

جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے 10رکنی لارجر بینچ نے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی متفقہ طور پر یہ ریفرنس کالعد م قراردے دیا تھا۔

تاہم بینچ کے سات ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اختیار دیا تھا کہ وہ خود تحقیقات کروا

کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کوئی کارروائی کرنا چاہے تو کرسکتی ہے لیکن بعد

ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کو تحقیقات

کرنے کااختیار دینے کے حوالے سے بھی فیصلہ چھ، چار کی اکثریت سے مسترد کر دیا گیا جس کے بعد ان کیخلاف تمام ترتحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے واحد جج جن کے اپنے اور اہلیہ کے اثاثے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے واحد جج ہیں جنہوں نے اپنی اور اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی ہیں،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج 17 ستمبر 2023 کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس بنیں گے اور 25 اکتوبر 2024 کو اپنی 65 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک سال اور ڈیڑھ ماہ تک ملک کے چیف جسٹس رہنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان , 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان , 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان

29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان , 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان , 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

پڑھیں : بلوچستان بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے