تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

2500 نوری سال کے فاصلے پر موجود کون نیبیولا کی تصویر جاری

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

گارچِن (جے ٹی این پی کے) 2500 نوری سال کے فاصلے پر

زمین سے تقریبا 2500نوری سال کے فاصلے پر موجود دودھیا کہکشاں کے ستارہ ساز خطے کون نیبیولا کی تصویر جاری کر دی گئی۔

رواں سال کے ابتدا میں یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او)کی جانب سے لی گئی اس تصویر میں تاریک اور ابر آلود نیبیولا کی پر اسرار وجود کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سات نوری سال طویل کون نیبیولا کا ستون NGC 2264 نامی خطے کا ایک حصہ ہے

اور اس کو پہلی بار 18 ویں صدی میں ماہرِ فلکیات ولیم ہرشل نے دریافت کیا تھا۔

کون نیبیولا کی یہ منفرد شکل ٹھنڈی گیس کے بڑے بڑے بادلوں اور گرد و غبار کی وجہ سے ہے۔

یہ عناصر نئے ستاروں کی تشکیل کے اسباب کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

یورپی خلائی مشاہدہ گاہ کے مطابق اس ستون کا وجود تب ظاہر ہوتا ہے جب بڑے بڑے

نو تشکیل نیلے روشن ستارے ہوائیں اور شدید الٹرا وائلٹ شعائیں خارج کرتے ہیں جو

ان ستاروں کے اطراف سے مواد اڑا لے جاتی ہیں۔

ای ایس او کا کہنا تھا کہ جس اس مواد کو دور دھکیلا جاتا ہے تو

نئے ستاروں سے دور جانے والی گیس اور گرد دبتی ہے اور کثیف، تاریک

اور لمبے ستون جیسی شکلیں وجود میں آتی ہیں۔

2500 نوری سال کے فاصلے پر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے