25 مئی کو ہزارہ کے عوام گھروں سے باہر نکل آئیں، مشتاق غنی کا ویڈیو پیغام

پشاور: مانیٹرنگ رپورٹ/ عمران رشید خان: 25 مئی کو ہزارہ
Imran Rasheed
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے ہزارہ  ڈویژن کے عوام کو ایک ویڈیو پیغام کے زریعے 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پہنچنے کے حوالے سے ترتیب کردہ پلان سے آگاہ کردیا

ہمارے فیصلے لندن، امریکہ میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہوں، سپیکر صوبائی اسمبلی

انہوں نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947 میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح نے گوروں کی حکومت سے خود کو علیحدہ کیا اور 25 اگست کو عمران خان کی قیادت میں امریکہ کی بالادستی ختم کرنے کے لیے اور پاکستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کیلئے حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے لندن اور امریکہ کے بجائے اب اسلام آباد میں ہوں عمران خان کی کال پر پوری قوم کو نکلنا ہوگا

25؛مئی کو ہزارہ کے تمام قافلے صبح دس بجے غنی باغ سے روانہ ہونگے

انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ 25 مئی کو تمام پارٹی ورکرز ہی نہیں بلکہ ہر شہری گھر سے نکل کر ایبٹ آباد غنی باغ پہنچے اور ہزارہ ڈویژن کے تمام یہیں اکھٹے ہوکر یہاں سے نکلیں گے اور پشاور سے آنیوالے اپنے قائد عمران خان کے قافلے میں شریک ہو جائینگے انہوں نے پورے ہزارہ ڈویژن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 25 مئی کو قوم عالمی قوتوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے۔آخر میں انہوں نے پاکستانی شہریوں اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ گاڑیوں میں دو دن کا کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری استعمال کا سامان رکھیں۔

ضرور پڑھیں۔ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، (ن) لیگ کی فاشٹ فطرت واضح ہو گئی،عمران خان

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

پڑھیں۔  لانگ مارچ، پی ٹی آئی کی حکومتی اقدامات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج

نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: