تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 20 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور (جے ٹی این پی کے) 20 سال بعد سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 20 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت

آسٹریلیا کو آخری میچ میں شکست دے کر سیریز1-2 سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے الیکس کیری نے 56، شان ایبٹ نے 49 اور کیمرون گرین نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان تین کھلاڑیوں کے سوا مہمان ٹیم کی جانب سے دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے 3،3 آسٹریلوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔

جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو فخر زمان 17 رنز بنا کر 24 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم اور امام الحق نے ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں فتح دلائی۔

پاکستان نے 38 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

بابراعظم نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور آؤٹ ہوئے بغیر 105 رنز کی اننگز بنائی۔

امام الحق نے ناقابل شکست 89 رنز بنائے۔

20 سال بعد سیریز جیت لی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے