پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزراء کا 184 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) 184 ارکان اسمبلی کی حمایت

وفاقی وزراء فواد چوہدری اورحماد اظہر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے ہمارے پاس اسوقت 184ممبران کی تعداد موجود ہے ،

اپوزیشن ہمت وجرات کا مظاہرہ کر کے اپنے ارکان میڈیا میں شو کرے ،

بیوپاریوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،عدم اعتماد کا مقصد بولی لگاؤممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ،

نواز ، زرداری کا ایک ہی ماڈل پیسے لگا ؤاور اقتدار میں آ کر لوٹو،

نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی،اس بار بھی اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہونگی،

سندھ کا این ایف سی کا پیسہ ننھے منے مارچ کو کا میاب بنانے کیلئے لگایا گیا،

ننھے منے سیاستدان اسلام آباد کے عوام کا خیال کریں، کیا یورپی یونین شہبازشریف کی پھوپھی لگتی ہے،

شہبازشریف کو خارجہ پالیسی کا پتا ہی نہیں،ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دی،

وزیراعظم عمران کبھی پاکستان کے وقار کا سودا نہیں کر سکتے،اپوزیشن سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

ہما ر ے ارکان کو 10،10 کروڑ کی پیشکش ہو رہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر معاملے کو طول دینے کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں۔

ان خیالات کا اظہار بدھ کودونوں وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں،

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خریدو فروخت کا بازار لگایا گیا،

ملک کواسوقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ کل ہمارے رکن قومی اسمبلی نے بتایا مجھے 10کروڑ تک آفر کی گئی۔

اپوزیشن سے الیکٹرول ریفارمز پربات کرنے کی پوری کوشش کی، اب ان سے الیکشن اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

اگلا الیکشن پی ٹی آئی، ن لیگ کے درمیان ہونا ہے۔فواد چودھری نے کہا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی،

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے پہلے بینظیرسے ڈیزل کے پرمٹ لیے، بیرونی طاقتوں سے ڈائریکٹ پیسے لئے ،

ندیم افضل چن کو کہا پیپلزپارٹی میں جانے سے بہترہے راہول گاندھی کی کانگرس پارٹی جوائن کر لو،

کوئی آدمی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے کوتیارنہیں۔ پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود برتری ہماری رہی۔ ایم کیو ایم سے اچھی ملاقات ہوئی ،

اگلے ایک دو دنوں میں پوزیشن واضح ہو جائیگی،بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں،فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کورونا کے باو جو د معاشی ترقی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی،

پاکستان میں ایکسپورٹ 30ارب ڈالرتک جا رہی ہے، 5روپے بجلی، 10روپے پٹرول سستا کرنا آسان کام نہیں تھا،

اپوزیشن کا ہم پرحملہ نہیں انویسٹرز کے اوپربھی حملہ ہے، عدم اعتماد کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوں گے،

اپوزیشن کوعدم اعتماد میں منہ کی کھانے پڑے گی، اپوزیشن کوہمیشہ کی طرح حیران کریں گے۔

دنیا کو سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے،کووڈ19 میں پاکستان معاشی بحران سے بطریق احسن نکلااور ساڑھے 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے،

دنیا پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔ماضی کے حکمرانوں نے اربوں ڈالر کے بیرونی قرض لیے۔

184 ارکان اسمبلی کی حمایت

 

 

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے