15 اگست کو پٹرولیم قیمتوں میں کمی ،ریٹس کے تعین کے نئے طریقہ کارکاامکان

15 اگست پٹرولیم قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) 15اگست کو پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ کمی کیساتھ ہی قیمتوں

کے تعین کے نئے طریقہ کار کی منظوری متوقع ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی طرح تمام پٹرولیم

مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے

مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم اوروزارت خزانہ سے شاہد

خاقان عباسی کی مشاورت سے رپورٹ مانگی تھی تاہم اس ایشو پر مشاورت کا عمل جاری

رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم کمپنیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی

جائیگی، پندرہ اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے، اس کے

ساتھ ہی قیمتوں کے نئے فارمولے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں

کے تعین کی وجہ تیل درآمد اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے

ہونے والے نقصان یا فائدے کو محدود کرنا ہے۔اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں

کے اتار چڑھاؤ سے عوام کو جلدی فائدہ ہو سکے گا۔حکومت اگلے مرحلے میں پٹرولیم مصنو

عات کی قیمتوں کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے پر بھی سوچ بچار کر رہی ہے ، تاکہ قیمتوں کے

تعین میں حکومتی عمل دخل ختم کر دیا جائے اور آئل کمپنیاں مارکیٹ ریٹ پر قیمتیں طے

کریں۔حکومتی کمپنی پی ایس او پٹرولیم کمپنیوں میں کسی مافیا کے قیام کی راہ روکے گی،

نجی کمپنیاں کارٹیل کرنے کی کوشش کریں تو پی ایس او اسے توڑ دے گا،ڈی ریگولیٹ

کرنے سے عوام تک پٹرولیم مصنوعات کی حقیقی قیمتیں پہنچیں گی۔
15 اگست پٹرولیم قیمتوں میں کمی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: