پاکستانتازہ ترین

1335 ارب روپے مالیت کے بدعنوانی ریفرنسزعدالتوں میں زیر سماعت، چیئرمین نیب

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) 1335 ارب روپے مالیت بدعنوانی ریفرنسز

چیئرمین نیب نے کہا ہے 1278 بدعنوانی کے ریفرنسز عدالتوں میں زیر سما عت ہیں جن کی مالیت 1335 ارب روپے بنتی ہے،

نیب کے زیر سماعت مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ،

نیب کا آپریشنل اور پراسکیوشن ڈویژن شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے،

نیب احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کیلئے تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کررہا ہے۔

انارکلی دھماکہ کے محرکات پر کوئی حتمی رائے دینا قبل ازوقت، حسان خاور

چیئرمین نیب کی ہدایات پر پراسیکیوشن ڈو یژ ن کی مسلسل مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔

چیئرمین نیب نے کہا میگا کرپشن وا ئٹ کالرکرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کے شاندار نتائج آئے ہیں۔

نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دوران 822ارب روپے ر یکور کئے گئے ہیں جو گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں نمایاں کامیابی ہے.

نیب افسران کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے قومی فرض کی ادائیگی کا مظہر ہے۔

چیئرمین نیب نے پراسیکیو ٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی سید اصغر حیدر کی قیادت میں پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا.

اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی محنت و لگن کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے