13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کیلئے پرمٹ جاری ،مصنوعی قلت کا خاتمہ متوقع

13 ہزار ٹن پیاز درآمد

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) حکومت نے سیلاب سے ہونے والی تباہی

کے دوران قلت کو کم کرنے کے لیے ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات پر

ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے جو 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔پیاز

اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ

دی گئی ، وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد فیڈرل

بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ ر ) نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

سمری کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہونے والی فصلوں کی تباہی کے

پیش نظر مقامی مارکیٹ میں زرعی اجناس بالخصوص پیاز اور ٹماٹر

کی دستیابی یقینی بنانے کی فوری ضرورت ہے۔درآمدات میں اضافے

سے ان اشیا کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے لہٰذا وزارت تجارت نے

درآمدات کی حوصلہ افزائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ان

اشیا پر ٹیکس واپس لینے کی تجویز پیش کی۔مون سون بارشوں اور

سیلاب کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی شدید

اضافہ ہوا بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں واضح فرق نظر

آیا جس کے باعث بہت سی اشیا غریب عوام کی دسترس سے باہر

ہوگئی ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق پیاز کی قیمت میں 5 گنا اضافہ

ہوا ہے، حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے

لیے پالیسیوں پر تیزی سے عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس

میں بھارت سے درآمد پر غور بھی شامل ہے۔حکومت نے پیاز اور ٹماٹر

کی کمی دور کرنے کے لیے 13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کے لیے

پرمٹ جاری کردیے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق حکومت نے پیاز کی درآمد کے لیے

13 ہزار ٹن کے درآمدی پرمٹ جاری کرد یئے ہیں، امپورٹرز کی جانب

سے یو اے ای، ترکی، چین کی کمپنیوں سے درآمد کے معاہدے کیے

گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 15 سے 20 دن میں پیاز کی درآمد شروع ہو

جائے گی، امپورٹرز کی جانب سے ڈی پی پی سے امپورٹ پرمٹ لینے

کا سلسلہ جاری ہے۔
13 ہزار ٹن پیاز درآمد

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: