جاپان،10 منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار

شنگھائی (جے ٹی این پی کے) 10 منٹ میں کورونا کی تشخیص

سائنس دانوں نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو 10 منٹ کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کر سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی حساس فیس ماسک اس وائرس کی ہوا میں نشان دہی کر کے ماسک پہننے والے کو ان کے فون میں ایک ایپ کے ذریعے مطلع کرتا ہے۔

کورونا وائرس کے علاوہ ماسک میں سوائن فلو اور برڈ فلو کی تشخیص کی بھی صلاحیت ہے۔

یہ بیماریاں ہوا میں متاثرہ افراد کے بولنے،کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے خارج ہونے والے چھینٹوں کی صورت میں پھیلتی ہیں۔

یہ باریک اور نا دِکھائی دینے والے مالیکیول ہوا میں کافی عرصے تک رہتے ہیں اور اس ہوا میں سانس لینے کی وجہ سے لوگ بیمار پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

چین میں محققین نے اس ماسک کی آزمائش ایک بند چیمبر میں کی جہاں ماسک پر وائرس پروٹینز کا مائع اسپرے کیا گیا۔

سینسر نے صرف 0.3 مائیکرو لیٹر مائع چھڑکنے پر ہی وائر کے حوالے سے متنبہ کر دیا۔

یہ مقدار چھینک سے بننے والے چھینٹوں سے 70 سے 560 گنا کم جبکہ کھانسنے یا بات کرنے

کے سبب اس سے بھی کم قطرے بنتے ہیں۔

ماسک میں لگے سینسر میں ایپٹامرز موجود ہیں۔ یہ ایک قسم کا سائنتھیٹک مالیکیول ہوتا ہے جو پیتھوجنز میں موجود پروٹینز کی نشان دہی کرسکتا ہے۔

سائنس دانوں نے جن ماسک کی آزمائش کی ان میں موجود ایپٹامرز کووڈ-19، سوائن فلو اور

برڈ فلو کی تشخیص کر سکتے ہیں۔

تحقیق کے ایک مصنف ڈاکٹر یِن فینگ، جن کا تعلق شینگھائی ٹونگجی یونیورسٹی سے ہے،

کا کہنا تھا کہ فیس ماسک بیمارے کے پھیلنے کے امکانات کو کم کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماسک بنانا چاہتے تھے جو ہوا میں موجود وائرس کی موجودگی سے متنبہ کرے

اور ماسک پہننے والے کو خبردار کرے۔

10 منٹ میں کورونا کی تشخیص

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: