10 بڑے شہروں میں ڈینگی وباء پھیلنے کا خطرہ ، الرٹ جاری

لاہور(جے ٹی این پی کے) 10 بڑے شہروں میں ڈینگی وباء

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

جس میں ملک کے 10 شہروں میں ڈینگی کی وبا ء پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رواں ستمبر 2022 سے ڈینگی کے آغاز کیلئے ماحول سازگار ہوگیا اور اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کے پھیلا ئومیں شدت آسکتی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد گرم موسم کے پیش نظر ملک میں ڈینگی وائرس الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

ملک کے 10 شہروں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدر آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک کے 10 شہروں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو

الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ مرض خاص طور پر مون سون کے بعد کے موسم 20 ستمبر سے 5 دسمبرکے دوران زیادہ پھیلتا ہے،

یہ موسم اس مرض کیلئے سازگار ہوتا ہے۔

ڈینگی مچھر طلوع آفتاب اور غروب افتاب کے وقت کاٹتا ہے،

موجودہ اور مستقبل کے آب و ہوا کے لحاظ سے ماحولیاتی تغیرات ڈینگی کے پھیلنے کیلئے

ایک مثالی ماحول فراہم کررہے ہیں۔
10 بڑے شہروں میں ڈینگی وباء

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: