10فیصدمثبت کورونا کیسز والے شہروں میں نئی پابندیوں کا فیصلہ

کورونا کیسز والے شہروں میں پابندیوں

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

کورونا وائرس کیسز کی 10فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پا بند یا ں صوبوں کی مشاورت

سے عائد کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہو ا جس میں

وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وا ئر س کے پھیلا ؤکی مجموعی

صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے کورونا کیسز میں بتدریج

اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صوبوں نے این سی اوسی کو پا بند یو ں پر عملدر آمد اور ویکسی

نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی،

کورونا وائرس پھیلا ؤکے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد، کو ر و نا وائرس کے حوالے

سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دریں اثناء نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر میں وزراء

تعلیم وصحت کے اجلاس میں ، ویکسی نیشن عمل تیزکرنے پراتفا ق کرتے ہوئے کہاہے تعلیمی ادارے

کھلے رہیں گے،کورونا ضابطہ کار پرسختی سے عمل ہوگا۔ پیر کو وفاقی وزیراسد عمرکی

زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ،

صوبائی وزراء سمیت این سی اوسی حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں پانچویں لہرمیں اضافے پر

تشویش کا اظہا رکیا گیا، شرکاء نے تعلیمی ادارے کھلنے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسی نیشن

کے عمل کوتیزکرنے پراتفاق کیا گیا ، این سی اوسی نے پی سی ایل میچ سے متعلق بھی غورکیا گیا

اور میچز کے دوران شائقین کی تعداد سمیت دیگراقدامات سے متعلق پی سی بی سے رائے طلب کرلی

،کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج منگل کو پھراجلاس طلب کیا گیا ، جس

میں کورونا وائرس کی اعداد شمارسمیت تازہ صور تحا ل پر ایک بارپھر غور کیا جائیگا۔ ادھرملک

میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ہیں،کیسزمیں پھر مسلسل اضافہ ہونے

لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 افراد جا ں بحق جبکہ 4,340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک

وائرس نے اب تک 29,019 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعد اد 1,328,487

ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری

کردیئے،جن کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں

کی تعد ا د 5 لاکھ 02 ہزار 500 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 82 ہزار 311، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11ہزار 376، بلو چستان میں 33

ہزار 705، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 758

کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران

کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا

میں2،2 مریض انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں

میں کورونا سے متاثرہ 35 ہزار 884 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 781 مریضوں کی حالت

تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی۔کورونا وائرس سے

ایک روز میں کورونا سے 207 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 63

ہزار 791 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے

دوران 49 ہزار 809 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,340 افراد میں کوروناوائرس کی

تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 186ہزار 508 افراد کے کورونا ٹیسٹ

کئے جا چکے ہیں۔

کورونا کیسز والے شہروں میں پابندیوں

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: