یو اے ای میں پاکستانی درزی بیٹھے بٹھائے ایک لاکھ درہم کا مالک بن گیا

دبئی (جے ٹی این پی کے) یو اے ای میں پاکستانی درزی
پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں مقیم درزی کی قسمت چمک اُٹھی ، محظوظ قرعہ اندازی میں ایک لاکھ درہم کا انعام نکلنے پر خوشی سے نہال ،
وہ یہ انعامی رقم سب سے پہلے ڈرائیونگ اسباق پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ درزی محمد ایک لاکھ درہم انعام نکلنے پرجہاں بے حد خوش ہیں ،وہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں اپنی جیت کے بارے میں اپنے دوستوں کے ذریعے علم ہوا۔


انعامی رقم کو کیسے استعمال کرینگے، خوش قسمت درزی محمد نے بتادیا

خوش نصیب درزی محمد نے کہا میں انعامی رقم کیساتھ نیا موبائل فون خریدوں گا، روزگار کے

امکانات کو بہتر بنانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کلاسز لونگا۔
انہوں نے کہامیری جیت سے میرے زیادہ دوست اور خاندان کے دیگر افراد بھی محظوظ قرعہ اندازی

میں قسمت آزمانے کیلئے متاثر ہوئے۔
یاد رہے ہفتہ وار محظوظ قرعہ اندازی میں برطانیہ سے انس، پاکستان سے محمد اور

بھارت سے قدیر نے پہلا انعام اپنے نام کیا،
اس کے علاوہ 23 شرکاء نے 10 لاکھ درہم کا دوسرا انعام بانٹتے ہوئے ہر ایک نے 43 ہزار 478 درہم جیتے،
350 درہم کا تیسرا انعام 1 ہزار 378 دیگر شرکاء نے جیتا،

یوں قرعہ اندازی میں 1 ہزار 404 شرکاء مجموعی انعامی رقم میں سے 17 لاکھ 82 ہزار 300 درہم جیت گئے ۔
۔۔۔۔ محظوظ قرعہ اندازی میں 2کروڑ درہم کا عظیم انعام ابھی باقی۔۔۔۔
بتایا گیا ہے 2 کروڑ درہم کا عظیم انعام اب بھی باقی ہے، جو حاصل کرنے کیلئے محظوظ میں شرکت کرنا آسان ہے،
اس مقصد کیلئے تمام آنیوالوں کو www.mahzooz.aeکے ذریعے اندراج کرنا چاہیے ،
35 درہم میں پانی کی بوتل خریدنا ہوگی، خریدی گئی ہر بوتل کیلئے شرکاء سب سے بڑا انعام،

دوسرا انعام یا تیسرا انعام جیتنے کے موقع کیلئے محظوظ کی عظیم الشان قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یو اے ای میں پاکستانی درزی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: