بھارت، یوگی کے مشورے پر ترقی پانیوالا اسٹاک ایکسچینج ایگزیکٹو گرفتار
چنئی (جے ٹی این پی کے) یوگی کے مشورے پر ترقی پانیوالا
ہمالیہ کے یوگی کے مشورے پر بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے سابق اعلی ترین ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی پانے والے بھارتی شہری کو کارپوریٹ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آنند سبرامنین کو 2015 میں اس وقت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر چترا رام کرشنا نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کیا تھا.
مشہور کاروباری خاتون مبینہ طور پر اپنے کاروبار کے حوالے سے یوگی سے مشورے لیتی ہیں۔
مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے الزامات سامنے آنے کے بعد خاتون سربراہ نے 2016 میں استعفی دے دیا تھا.
یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرائن پر حملہ ، برطانیہ اورامریکہ شدید برہم
انضباطی اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ تفصیلات سامنے آئیں
کہ انہوں نے اپنے روحانی یوگی سے کس طرح حساس معلومات شیئر کیں۔
ان کی زیر نگرانی کام کرنے والے آنند سبرامنین کوانضباطی اداروں کی تحقیقات
کے سلسلے میں چنئی میں حکام نے حراست میں لیا ۔
سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ سینٹرل بیورو
آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کی ایک ٹیم نے آنند سبرامنین کو ان کے چنئی
کے گھر سے گرفتار کیا۔
یوگی کے مشورے پر ترقی پانیوالا
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں