یوگنڈا میں ہاتھی کاحملہ، سعودی سیاح ہلاک

کمپالا (جے ٹی این پی کے) ہاتھی کاحملہ سعودی سیاح ہلاک

 

افریقا کے ملک یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی سیاح کو موت کی نیند سلا دیا۔ غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمال مغرب میں واقع نیشنل پارک میں پیش آیا۔

 

مذکورہ سعودی سیاح ایمن سید الشاہانی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دیگر سیاحوں کے ساتھ سفاری ٹور کی وین

میں سوار تھا۔ راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لیے گاڑی کو روکا گیا تو ایمن اور اس کے تینوں

دوست وہاں نیچے اتر گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی

 

پارک کے نگراںایڈسن کے مطابق ایمن کو اس مقام پر ایک ہاتھی اور اس کے ساتھ ایک اور شیر خوار ہاتھی

نظر آیا۔ ایمن ان کی تصویر لینے کے لیے اپنے دوستوں سے دور چلا گیا اور اسی لمحے ہاتھی نے ایمن پر حملہ

کر کے اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

 

نگراں نے مزید بتایا کہ یہ بات لوگوں کے علم میں ہونی چاہیے کہ ہاتھی اور دیگر جانور جب اپنے بچوں کے

ساتھ ہوتے ہیں تو وہ بہت زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ وہ اسی صورت حملہ کرتے ہیں جب انہیں اپنے

اور اپنے بچوں کے لیے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر ہاتھی کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ

جاتی ہے۔

 

ہاتھی کاحملہ سعودی سیاح ہلاک

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: