امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین میں صدر پیوٹن کے مظالم ناقابل معافی، جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے، بائیڈن

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن (جتن نیوز اردو مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں صدر پیوٹن کے مظالم

امریکی صدر جوبائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن پر جنگی جرائم
کا مقدمہ چلایا جائے۔ سوموار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے
پوچھا کہ ” آپ نے دیکھا یوکرین میں ”بوچا“ کے مقام پر کیا ہوا؟ یقیناً پیوٹن جنگی
مجرم ہے“۔

بوچا ٹاؤن میں تباہی نسل کشی ہے، یوکرینی صدر

صدر جو بائیڈن کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے کہ جب یوکرین کے صدر زیلینسکی
نے دارالحکومت کیف کے نواح میں واقع ” بوچا “ کے ٹاﺅن کا دورہ کیا اور روسی
افواج کے مظالم کا عینی مشاہدہ کیا، جہاں پر بے شمار معصوم شہریوں کی لاشیں
بکھری پڑی تھیں اور عمارتوں کے کھنڈرات بنے ہوئے تھے۔ یوکرینی صدر نے اس
تباہی کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کو روس پر مزید سخت پابندیاں
لگانے کا مطا لبہ کیا تھا-

معلومات، اعداد و شمار جمع کر رہے ہیں، امریکہ

تاہم صدربائیڈن نے روسی عمل کو ” نسل کشی“ قرار دینے سے احتراز کیا۔ صدر
بائیڈن نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ہم یوکرین کو وہ تمام اسلحہ فراہم کر تے رہیں گے
جس کی اس کو جنگ میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے روسی کارروائیوں کو
ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کیلئے
ہم ضروری معلومات اور اعداد و شمار جمع کر رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

یوکرین میں صدر پیوٹن کے مظالم , یوکرین میں صدر پیوٹن کے مظالم

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید اہم ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے