امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین معاملے پر صدر بائیڈن آج نریندرمودی کو فون کریں گے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن (جتن اردو نیوز خصوصی رپورٹ) یوکرین معاملے پر صدر بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن آج سوموار کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
کے ساتھ یوکرین مسئلے پر ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے ذرائع
نے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد خلاف
توقع بھارت نے جس ” غیرجانبداری “ کا موقف اختیار کر رکھا ہے وہ ہمارے لئے
بہت حیران کن ہے اوراس پر ہمیں سخت تشویش ہے۔

دونوں لیڈروں کے درمیان یہ دوسری مرتبہ ٹیلی فون رابطہ

سوموار کے روز امریکی صدر بنیادی طور پر اس مسئلے پر بھارتی وزیراعظم
کے ساتھ فون پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مارچ کے بعد دونوں لیڈروں
کے درمیان یہ دوسری مرتبہ ٹیلی فون رابطہ ہونے جا رہا ہے۔ یادرہے حال ہی میں
روسی وزیر خارجہ سرجی لیوروف نے ایک بیان میں بھارتی رویئے کی تعریف
کرتے ہوئے کہا تھا اس نے صورتحال کا یکطرفہ جائزہ لینے کی بجائے اسے
مجموعی طور پر پرکھا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ
کی 417 ارکان پر مشتمل انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کرنے
کی قرارداد میں ووٹ دینے سے احتراز کیا تھا۔

بائیڈن عالمی خوراک کی سپلائی پر منفی اثرات سے آگاہ کرینگے

وائٹ ہاﺅس کی ترجمان جین ساکی نے ایک تازہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ امریکی
صدر بھارتی لیڈر کے ساتھ بات چیت میں انہیں روسی جارحیت کے نتائج اور اس
جنگ کے عالمی خوراک کی سپلائی پر منفی اثرات سے آگاہ کریں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

یوکرین معاملے پر صدر بائیڈن ، یوکرین معاملے پر صدر بائیڈن ، یوکرین معاملے پر صدر بائیڈن

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید اہم ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے