یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس کیخلاف سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
نیو یارک (بیوروچیف ایم اے خان) یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس
یوکرین کی مشرقی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں اضافے، متوقع حملے سے پیدا
ہونیوالی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے امریکہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی
درخواست کر دی۔ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس
سلسلے میں اپنے تازہ یبان میں کہا ہے کہ روس کی عدم استحکام پیدا کرنے کی نئی
کارروائیوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و سکیورٹی کو شد ید
خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
روس نے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے، تاہم وہ حملہ کرنے کے
عزائم سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ سمیت نیٹو کے فوجی
اتحاد اور روس کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں اگرچہ کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، لیکن
دونوں فریقو ں نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے۔
=–= یوکرین تنازع پر چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ میں رابطہ
اس دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ زی نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹو نی بلنکن کو
ٹیلی فون کر کے بتایا کہ ان کا ملک چاہتا ہے یوکرین کے تنازع میں ملوث تمام فریق
پرسکون رہیں، امن کے ماحول کو خراب کرنے سے احتراز کریں۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس
سلسلے میں پورا یقین دلاتے ہوئے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ روس کو بھی جارحانہ
کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کرنے میں امریکہ کا ساتھ
دیگا۔
=–= امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس سوموار کو متوقع
امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس سوموار کے روز متوقع ہے۔ ایسی
کسی درخواست پر اجلاس کو روکنے کیلئے کم از کم سلامتی کونسل کے نو ارکان کی
حمایت درکار ہوتی ہے جو چین، روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو اس وقت حاصل نہیں۔
= پڑھیں = جوہری معاہدہ بچانے کیلئے ایران کے پاس چند ہفتے باقی، امریکہ
یوکرین یورپ کے مشرقی حصے میں واقع رقبے کے لحاظ سے یورپ کا دوسرا سب سے
بڑا ملک ہے جسے سابق سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ضم کرلیا تھا،
تاہم سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرین آزاد ہو گیا تھا اور غیر جانبدار ریاست بننے کا
اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور یورپی ممالک اب اسے نیٹو کی رکنیت دینا چاہتے ہیں جس کو
روکنے کیلئے روس کوشش کر رہا ہے اس سے تازہ تنازع پیدا ہوا ہے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ،
جتن انتظامیہ
یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس ، یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس ، یوکرین تنازع پر امریکہ نے روس
امریکہ آئینی بحران سے دوچار، دنیا چوکنا رہے، فرانسیسی محقق کا انتباہ