یوکرین اور روس میں جاری جنگ مزید طول پکڑ سکتی ہے، امریکہ
واشنگٹن(جتن نیوز اردو خصوصی رپورٹ) یوکرین اور روس میں جاری جنگ
امریکی افواج کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارلک ملی نے امکان
ظاہر کیا ہے کہ یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ کئی سال تک طول پکڑ
سکتی ہے جس میں امریکہ سمیت نیٹو کے ممالک ملوث رہیں گے۔
مشرقی یورپ کی سکیورٹی میں توسیع جاری، امریکی وزیر دفاع
اس کےساتھ ہی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقی یورپ
کی سکیورٹی کو توسیع دینے کا عمل جاری ہے اور اس کی پراگریس جون میں ہونے
والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں زیربحث آئیگی۔ امریکہ کے چوٹی کے دفاعی لیڈرز
نے یوکرین تنازعے میں امریکی پوز یشن کی وضاحت کیلئے کانگریس کے نمائندگان
کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے الگ الگ پیش ہو کر شہادتیں دیں- جن کا متن کیپٹل
ہل سے جاری ہوا۔
روسی جارحیت کیخلاف تحفظ کیلئے زیادہ اڈے قائم کئے جائیں، جنرل ملی
جنرل ملی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ہم چاہتے ہیں مشرقی یورپ میں روسی
جارحیت کےخلاف تحفظ کیلئے زیادہ اڈے قائم کئے جائیں، تاہم ان میں فوجیوں کو
مستقل تعین کرنے کی بجائے انہیں تبد یل کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ
ان امریکی اڈوں کے اخراجات کیلئے پولینڈ اور بالٹک ریاستں کو فنڈ زفراہم کرنے
چاہئں، جن کو سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ وز یر دفاع الائیڈ آسٹن نے کمیٹی کو بتایا
انہوں نے حال ہی میں خطے کا جو دورہ کیا تھا اس میں پولینڈ اور بالٹک ریاستوں نے
وہاں امریکی افواج کی موجودگی پر پسندیدگی کا اظہا ر کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ
ان امریکی اڈوں کو برقرار رہنا چاہئے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
یوکرین اور روس میں جاری جنگ ، یوکرین اور روس میں جاری جنگ