یوکرینی صدر نے گھٹنے ٹیک دئیے، پیوٹن سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل
کیف (جے ٹی این پی کے) یوکرینی صدر نے گھٹنے ٹیک دئیے
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کردی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ
وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے
اور آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کیلئے تیار ہیں،
دوسری جانب چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ’بریکنگ پوائنٹ ‘ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی قیادت میں نیٹو
کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک "بریکنگ پوائنٹ” تک پہنچا دیا۔
انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے
نمٹنے اور روس کیساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔
ادھر یوکرینی وزارت دفاع نے جوابی حملوں میں ایک اور روسی جنرل کو ہلاک کرنے کا دعوی کردیا،
روسی حکام نے اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج کے میجر
جنرل وائٹیلی گیراسیموف خارکیف میں لڑائی کے دوران مارے گئے،
ان کے ہمراہ دیگر افسر اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ میجر جنرل وائٹیلی گیراسیموف کی ہلاکت
سے متعلق روس نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یوکرینی صدر نے گھٹنے ٹیک دئیے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں