بین الاقوامیتازہ ترین

روسی فوج کے حملے ، یوکرینی صدر نے اسرائیل سے مدد مانگ لی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کیف (جے ٹی این پی کے) یوکرینی صدر نے اسرائیل سے مدد

روسی فوج نے کیف کا محاصرہ کرلیا، مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے،

ماریوپول میں بھی آرٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی فوج نے یوکرینی فوج کو ماریوپول میں آج شام 5 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

روسی فوج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ شروع کردیا،

شہر کے مختلف علاقوں پر شیلنگ جاری ہے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

باغیوں کے شہر ڈونیٹسک سے روسی فوج کی مزید 12 کلومیٹر آگے پیش قدمی،

تین نئے شہریوں سلاڈکوئے، نوکرینکا اور شاختر سکوئے کا بھی محاصرہ کرلیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول میں 24 گھنٹے کے دوران 60 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے،

روس نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین پر حملوں میں کروز اور ہائپر سونک میزائلوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے روس کے خلاف اسرائیل سے مدد مانگ لی

اسرائیلی پارلیمنٹ سے ویڈیو خطاب میں زیلنسکی بولے،

اسرائیل روس کے حملوں کو پسپا کرنے کے لئے میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کرے۔

دوسری طرف روسی فوج کے یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا.

جس کے نتیجے میں یوکرین کی اسپیشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے جنوبی علاقے میں روسی فوج کے حملوں کے بعد کیمیکل پلانٹ سے ایمونیا گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔

حکام نے قریبی آبادی کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے

یوکرینی صدر نے اسرائیل سے مدد

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے