یوم یکجہتی کشمیر،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جلسے ، جلوس اور ریلیاں
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) یوم یکجہتی کشمیر جلسے جلوس ریلیاں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو مقبوضہ کشمیرکے نہتے عوام پر بھارت کے مظالم کیخلاف ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایا گیا،
جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔
یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ،
جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔
کوہالہ پْل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی ز نجیر بنائی گئی جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میر پور آزاد کشمیر میں ہوگی۔
تقاریب میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں ، جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی د ہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا ء اور دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں قائداعظم ،عمران خان،آرمی چیف کے پوسٹر چسپاں
کشمیروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صدر عارف علوی کی قیادت میں شاہراہ دستور سے نکالی جانیوالی ریلی ڈی چوک پہنچی۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہا کشمیری 74 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں،
انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بھارت نے کشمیر میں آزادی اظہار پر مکمل بلیک آؤٹ رکھا ہوا ہے۔
کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔ بھارت کی جانب سے آئین میں تبدیلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا تھا، نہ ہے اور نہ رہیگابلکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔
کشمیر میں جغرافیائی حدود کی تبدیلی کامیاب نہیں ہو گی، بھارت کے آئین میں کشمیر کا لفظ بھی پسند نہیں کرتے۔
بھارت نے آئین تبدیل کرکے اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔
ہمیں بھارت کے آئین سے سروکار نہیں لیکن ہمیں اس میں کشمیر کا نام قبول نہیں۔
ریلی سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک پوری قوم کشمیروں کیساتھ کھڑی ہے۔
5اگست 2019کا بھارتی غیر قانونی اقدام جمہوریت کے منہ پر کالا نشان بن گیا ہے۔
نریندرمودی کو 5اگست 2019کے مقبوضہ کشمیر کیلئے غیر قانونی اقدام کو واپس لینا ہو گا.
مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔
پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔
بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور ہمیشہ نامراد ہی رہیگا۔
کشمیر پاکستان کا حصہ اور شہ رگ ہے۔ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا استعمال بند کرے کشمیری عوام کوآزادی فراہم کرے۔
پوری عوام کشمیروں کی جرات مندانہ جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر انشا ء اﷲ پاکستان کا حصہ ہو گا۔
ریلی میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور دیگر پارلیمنٹرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی کشمیر جلسے جلوس ریلیاں