یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ہمارے قوانین کے مطابق اڑے گی، یورپی یونین
برسلز/نیو یارک:جے ٹی این پی کے نیوز: یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا
یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
یورپی یونین کےانٹرنل مارکیٹ کمشنر نے مزہد کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ای یو قوانین کے مطابق اڑے گی۔
ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ چڑیا آزاد ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر اب کامیڈی قانونی ہے، ایلون مسک
دوسری طرف ارب پتی تاجر اور سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے کمپنی کی کمان سنبھالتے ہی نئے فیصلے جاری کرنا شروع کردئیے ہیں۔
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک
نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ واضح طور پر بتا رہا ہوں
کہ ہم نے ابھی تک ٹوئٹر کے مواد کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر پر اب کامیڈی جائز ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے مشتہرین
کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا تھا۔
پڑھیں : ٹوئٹر ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرا ٹوئٹر خریدنے کا مقصد صرف اتنا
ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل ٹاون اسکوائر کا ہونا تہذیب کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے،
جہاں تشدد کا سہارا لیے بغیر عقائد کے ایک وسیع پیمانے پر صحتمند طریقے سے بحث کی جا سکے۔
انہوں نے لکھا کہ اسی لیے میں نے ٹوئٹر خریدا ہے میں نے یہ اس لیے
نہیں کیا کیونکہ یہ آسان ہو گا اور نہ ہی میں نے یہ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے خریدا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
پہلے ہی روز ایلون مسک نے بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت چار اعلی عہدیداروں کو فوری طور پر کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ، یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں