یورپی یونین کی پاکستان سمیت کئی ممالک کو ویزا پابندیاں لگانے کی دھمکی

برسلز: جے ٹی این پی کے نیوز: یورپی یونین کی پاکستان سمیت کئی

یورپی یونین نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہ بلانے پر ویزا پابندیاں لگانے کی دھمکی دیدی۔

ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت، چین کا برطانیہ کو واشگاف انتباہ

تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر

لیین کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماﺅں

کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش

اور کئی دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین خطے کے محفوظ ممالک

کی فہرست تیار کرے، بحیرہ روم اور مغربی بلقان کے ان راستوں

پر سرحدی نگرانی کو سخت بنائے جو تارکین وطن یورپ جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

یورپی یونین نے تارکین وطن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے منصوبہ بنا لیا، حکام

یورپی یونین نے پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، تیونس

اور نائیجیریا جیسے ممالک کیساتھ تارکینِ وطن سے متعلق

معاہدے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

سربراہ یورپی کمیشن یہ خط یورپی یونین کے 9 اور 10

فروری کے سربراہی اجلاس سے قبل بھیجا گیا ہے جس میں

غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر بات کی جائے گی۔

یورپی یونین کے رکن ممالک رواں برس کی پہلی ششماہی

میں ایک پائلٹ سکیم پر دستخط کر سکتے ہیں تاکہ اہل تارکین

وطن کے لیے سکریننگ اور سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو تیز

کیا جا سکے اور جو اس کے لیے اہل نہیں ہیں، ان کی فوری واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی داخلی امور کی کمشنر یلوا

جوہانسن نے کہا ہے کہ گذشتہ برس 10 لاکھ کے لگ بھگ

سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے کئی یورپی ممالک پربہت زیادہ دباﺅ ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

یورپی یونین کی پاکستان سمیت کئی

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: