یورپی ایئر ایجنسی کا پاکستان سے پابندیاں اٹھانے سے صاف انکار

کراچی (جے ٹی این پی کے) یورپی ایئر ایجنسی پاکستان سے پابندیاں

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں سے متعلق اکا آڈٹ سے لاتعلقی

ظاہر کرتے ہوئے یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے سے صاف انکار کر دیاہے۔

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(ایکاو )آڈٹ کی

بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ ایاسا خود کریگی یا

کسی تیسرے ملک سے کرائے گی،

ایاسا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں سی ای او پی آئی

اے کو دو ٹوک الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ایاسا نے پی آئی اے کے خط کے جواب میں ایکاو آڈٹ سے

لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے ایکاو آڈٹ کی بنیاد پرپابندیاں ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خودکش بمبار بٹالین کے قیام کا اعلان اور افغانستان کا مستقبل۔۔۔

دو صفحات پر مشتمل خصوصی مراسلے میں کہاکہ ایاسا ایکاوآڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہیں کر

سکتی۔ کیونکہ اس آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں،

 

ایاسا آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور پابندیاں ہٹانے کیلئے متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گی۔

 

پاکستانی ائیرلائن سے یورپی روٹ کی پابندیاں ہٹانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ کیا جائے

گا۔ ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

خط میں پروازوں کی سلامتی،سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق پی آئی اے کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار

کرتے ہوئے یورپی یونین سیفی ایجنسی نے مزید کہا کہ پیشہ وارنہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات

اب بھی جاری ہیں،

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کورونا کے باعث ایاسا عملے کے سفر پر پابندی ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لیئے آڈٹ کروایا جاسکتا ہے،پی آئی اے کسی بھی پیش رفت سے متعلق ایاسا کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

یورپی ایئر ایجنسی پاکستان سے پابندیاں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: