یمن میں بلی، بلے کا نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرال، مسلم کمیونٹی کا شدید ردعمل

صنعاء(جے ٹی این پی کے نیوز) یمن میں بلی، بلے کا نکاح

یمن جو کہ کافی عرصہ سے حالت جنگ میں ہے اور وہاں سے زیادہ تر جنگ سے متعلق ہی خبریں

ہوتی ہیں لیکن اس جنگ زدہ ملک میں کئی ایسے واقعات بھی رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں جنہیں

پڑھ اور سن کر لوگ ششدر رہ جاتے ہیں۔ ایک ایسی ہی ششدر کر دینے والی دلچسپ اور عجیب و

غریب خبر آئی ہے جس کے بارے میں جان کر بحیثیت مسلمان آپ کے نہ صرف رونگٹے کھڑے ہو

جائیں گے بلکہ غصے سے بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے۔

دیکھیئے بلی بلے کی شادی اور نکاح پڑھائے جانے کی (== ویڈیو==)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں یمن میں ایک بلی اور بلے کا باقاعدہ نکاح خواں نے نکاح پڑھا دیا۔

بلی اور بلی کے نکاح اور شادی کی تقریب کا واقعہ المعلا ڈائریکٹوریٹ میں دیکھا گیا۔ بلی اور بلے کی

شادی کی تقریب میں پڑوسیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یمن میں سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی

ایک ویڈیو میں بلی اور بلی کی شادی اوران کے نکاح کی تقریب دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں نر اور

مادہ بلیوں کے درمیان نکاح کا معاہدہ پڑھتے ہوئے دکھایا گیا بلکہ اختتام پر نکاح فارم پر دونوں کے پنجے

بھی لگوائے گئے۔

بلی بلے کی شادی میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ تقسیم کیا گیا

عینی شاہدین کے مطابق تقریب سے قبل شادی کے معاہدے میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نامہ چھپا گیا۔

دعوت نامہ اسی علاقے کے متعدد قریبی لوگوں میں تقسیم کیے گیا۔ اس واقعے نے کچھ لوگوں کی مخالفت

کے باوجود بہت سے لوگوں نے اس کی حمایت کی۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ عبوری

دارالحکومت عدن کے ضلع المعلا میں پیش آیا۔ سماجی کارکنوں نے اسے عجیب وغریب نکاح قرار دیا۔

نکاح کی تقریب کے لیے ایک مجاز نکاح خواں کو دعوت دی گئی اور نکاح فارم پر بلی اور بلے کے

دستخط بھی ثبت کرائے گئے۔

سوشل میڈیا پر نکاح خواں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

اس ویڈیو کے پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے، بعض صارفین نے

اس نکاح پر تنقید کی جبکہ بعض نے اسے مزاحیہ واقعہ قرار دیا۔ کچھ لوگوں نے بلی اور بلے کی شادی کی

تقریب منعقد کرنے پر منتظمین اور نکاح خوان کیخلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ منتظمین نے کہا

ہے کہ یہ محض ایک تفریح تھی جس میں دو غیر ملکی نسل کی بلیوں کا عقد کیا گیا۔ ناقدین نے تقریب منعقد

کرنے والوں پر انسانوں اور حیوانوں کا موازنہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور نکاح پڑھنے والے

مولوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

یمن میں بلی، بلے کا نکاح ، یمن میں بلی، بلے کا نکاح ،

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: