یاماہا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) یاماہا موٹرسائیکل قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کے ہاتھوں ستائی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر،

اب سفر کے لئے موٹرسائیکل لینا بھی دشوار ہوگیا،

کیونکہ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

سوزوکی کے بعد یاماہا نے بھی دوماہ کے بعد اپنے مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں یک لخت اضافہ کر دیاہے،

جاپانی کمپنی یاماہا کی موٹر سائیکلیں اپنی پائیداری کی بنا پر عوام الناس میں بے حد مقبول ہیں.

تاہم ان ماڈلز کی نئی قیمتیں اس طرح ہیں۔

وائی بی زیڈ 125کی قیمت ساڑھے دس ہزارروپے بڑھادی گئی ہے .

اس طرح اب یہ بائیک دو لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ 10 ہزار 500 ہوگئی ہے۔

وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے.

جس کے بعد یہ بائیک 2 لاکھ 16 ہزار کے بجائے 2 لاکھ 26 ہزار میں فروخت کی جائے گی۔

جہاں تک بات ہے وائی بی آر 125 کی قیمت کی تو اس میں 9 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے.

اور اب یہ بائیک 2 لاکھ 23 ہزار کے بجائے 2 لاکھ 32 ہزار میں دستیاب ہے۔

اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت بھی 10 ہزاربڑھا دی گئی .

جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی وائی بی آر 125G لیمیٹڈ ۔ کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے.

جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

یاماہا موٹرسائیکل قیمتوں میں اضافہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: