یادِ شہداء ” آپ کے آنسو ہمارے آنسو” آل سینٹ چرچ میں تعزیتی تقریب
پشاور : بیورو چیف/ عمران رشید خان یادِ شہداء "آپ کے آنسو
اہل تشیع کے علماء کرام و اکابرین کے وفد کا دورا چرچ
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اہل تشیع کے علماء کرام اور اکابرین کے ایک کثیر الارکنی وفد نے علامہ سید جمیل حسن شیرازی کی قیادت میں آل سینٹ چرچ اندرون کوہاٹی گیٹ کا دورہ کیا،
دیکھیں۔ سانحہ کوچہ رسالدار شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ، شیعہ علماء
بشپ و دیگر نے وفد کا خیر مقدم کیا
اس موقع پر بشپ منو رمال شاہ، آرچ ڈیکن سموئیل اصغر ، ریوینٹ خوش بخت، ریوینٹ شہزاد مراد ،ایلڈر محمود جان اور دیگر نے وفد کا خیر مقدم کیا، وفد میں علامہ سید زکی الحسن ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری
اطلاعات زاھد علی عسکر ، انجمن مومنین کینٹ کے صدر فرزند علی بنگش ، امامیہ مسجد گنج کے متولی سید ابرار جعفری، امام بارگاہ مروی ہا کے متولی سید اکبر شاہ و سید اشعر عباس ، امن اصلاحی کمیٹی کے صدر جاوید اقبال امام بارگاہ علمدار کے جلال حسین طوری اور سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سید اظہر علی شاہ شامل تھے۔
دیکھیں۔ کوچہ رسالدار پشاور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، شعیہ علماء
انعقاد تقریب، شیعہ علماء کی جانب سے مسیحی رہنماؤں کا شکریہ و خراجِ تحسین
شہداء مسجد کی یاد میں تعزیتی تقریب کے انعقاد پر مسیحی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سانحے کے درد اور دکھ کو محسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی کا اہتمام کیا،
دیکھیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات، رہنماء ‘پاسبان عزاء’ سلمان حیدر شہید ہوگئے
"آپ کے آنسو ہمارے آنسو” بشپ منو رومال شاہ کا محبت بھرا پیغام ( ویڈیو ) دیکھیں
اس موقع پر دونوں مذاھب کے رہنماؤں نے بین المذاھب مکالمہ کو تسلسل کے ساتھ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور چرچ اور امام بارگاہوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام اور حضرت عیسی علیہ اسلام کے ازکار پر مشتمل تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا،
دیکھیں۔ سید سلمان حیدر سپرد خاک، پاسبان عزاء کا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا انتباہ
رہنماؤں کا بین المذاھب ھم آھنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات پر غور
دونوں مذاھب کے رہنماؤں نے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بین المذاھب ھم آھنگی کو فروغ دینے اور اس پر عملی کام کرنے پر اتفاق کیا، مسیحی رہنماؤں نے وفد کے ارکان کو چرچ کے مرکزی ہال اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا مسیحی رہنماؤں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
یادِ شہداء "آپ کے آنسو