بین الاقوامیتازہ ترین

ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مانیٹرنگ رپورٹ/ :ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’

 امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر

مالیات کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارمونی نے ڈی سینٹر لائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو ڈیولپ کیا ہے،

یہ کمپنی بینکاری اور نان فن جیبل ٹوکن کے روایتی طریقے سے ہٹ کرقرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی نے بتایا کہ چوری سے ‘ہاریزن برج’ متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز

کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے ڈیجیٹل ٹوکنز کےلئے استعمال کیا جاتاہے۔

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں

برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کانشانہ بن رہی ہیں،

2022 میں اب تک برجز سے 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔

ہارمونی نے ٹوئٹ کیا کہ وہ متعلقہ حکام اور فرانزک کے ماہرین کے ساتھ مجرموں کی شناخت اور

چوری شدہ فنڈ کو واپس لینے کے لیے کام کررہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا اور بذریعہ ای میل

بیان کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ایلپٹک نے بتایا کہ ہیکرز نے ہارمونی کمپنی

سے مختلف کرپٹو کرنسیاں چرائی ہیں جن میں ایتھر، ٹیتھر اور یو ایس ڈی کوائن شامل ہیں۔

مارچ میں ہیکرز نے تقریبا 61 کروڑ روپے مالیت کی کرپٹوکرنسیاں ‘رونن برج’ سے چرائی تھیں

جسے ‘ایگزی انفنیٹی گیم’ میں کرپٹو کے تبادلے کے لیے متنقل کیا گیا،
امریکا نے اس چوری کا الزام شمالی کوریا کے ہیکرز پر عائد کیا تھا۔

آپ بھی بنیں ہماری میڈیا ٹیم کا "حصہ” رابطہ کریں ھمارے بیورو چیف کے پی کے عمران رشید خان کیساتھ وٹس ایپ بٹن موجود ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ ، ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ ، ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے