پاکستانپنجابتازہ ترین

ہیٹر کی وجہ سے آتشزدگی ، تین کمسن بچے جاں بحق

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے) ہیٹر کی وجہ سے آتشزدگی

چونگی امر سدھو کے علاقہ گلستان کالونی میں ہیٹر کی وجہ سے آتشزدگی اور دھواں بھرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق ہو گئے.

جبکہ ماں باپ اور تین بچے زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چونگی امرسدھو کے علاقہ گلستان کالونی میں واقع ایک گھر کے مکینوں نے سردی کی شدت کم کرنے کے لئے ہیٹر جلا کر سوئے.

جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔دھواں بھرنے اور آتشزدگی سے دو کم سن بہنیں او رایک بھائی جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تین ویکسینز لگوانے والے افراد میں ’اومیکرون‘ کی شدت کم ہوتی ہے۔

جبکہ ماں باپ اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ بجھانے کی کوشش کی.

مگر آ گ کی شدت بہت زیادہ تھی۔زخمیوں کو ریسکیو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ہیٹر کے قریب کھڑی کی گئی موٹر سائیکل آگ لگنے کا باعث بنی۔

آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 2سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا،6 سالہ لاریب

جبکہ زخمیوں میں مراتب علی ، فرزانہ اور تین بیٹے علی رضا،علی حسن اور علی حمزہ شامل ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے